اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کیپٹن صفدر کے بیان سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کا بیان نہ تو حکومتی کی پالیسی ہے ،نہ ہی پارٹی کی ۔
نوازشریف کاداماد ہونے کے ناطے کیپٹن صفدر کو ذمہ دار ی کامظاہر ہ کرنا چاہیے ۔ اسحاق ڈار کے استعفیٰٰ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ "اسحاق ڈار کو استعفیٰ کامشورہ نہیں دیا،اس حوالے سے تمام خبریں بےبنیاد ہیں"۔