اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں کے لیے محفوظ انٹرنیٹ کے اقدامات کے تحت وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کروا دیا ہے۔ یہ پورٹل وی پی این صارفین کو آسان رجسٹریشن اور بلاتعطل انٹرنیٹ رسائی فراہم کرے گا۔
پی ٹی اے نے منگل کو اس حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر بورڈ، اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وی پی این کے ممکنہ غیر قانونی استعمال اور رجسٹریشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق، نیا پورٹل (ipregistration.pta.gov.pk) آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو محفوظ اور بلا تعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے میں مدد دے گا۔