لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

لندن :لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم  شخص   نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے ہوئے بدتمیزی کی اور دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔اس  بارے میں خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

مصنف کے بارے میں