وزیراعظم شہباز شریف کی چین اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کی چین اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

آذربائیجان: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور پاک چین تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے عالمی تعاون کے لیے آذربائیجان کے وژن کی ستائش کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانگی اختیار کی۔