سپریم کورٹ نے آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کر دی

سپریم کورٹ نے آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ 14 نومبر کو آئینی بنچ 18 کیسز کی سماعت کرے گا، جبکہ 15 نومبر کو 16 کیسز کی سماعت کی جائے گی۔
سپریم کورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی برطرفی اور عام انتخابات 2024 کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابات کو فروری کے بجائے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کیا جائے۔

اسی طرح، بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی اور سرکاری افسران کی غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کو کالعدم قرار دینے اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی ہو گی۔ یہ مقدمات 1993، 2003 اور 2018 سے متعلق ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل یعنی 14 نومبر کو سماعت شروع کرے گا۔

مصنف کے بارے میں