واٹس ایپ نے تصاویر بھیجنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

واٹس ایپ نے تصاویر بھیجنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

کیلیفورنیا: واٹس ایپ، جو دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم ہے اور جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ تصاویر بھیجنے کا عمل مزید آسان اور تیز تر بنایا جا سکے۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جس سے صارفین کو بیک وقت متعدد تصاویر بھیجنے کا عمل زیادہ سہل ہوگا۔ اب تک جب آپ کسی کو تصاویر بھیجنا چاہتے ہیں تو ہر تصویر کو ایک ایک کرکے سلیکٹ کرنا پڑتا تھا، جس میں وقت کا ضیاع ہوتا تھا اور کبھی کبھار صارفین کو جھنجھلاہٹ کا سامنا بھی ہوتا تھا۔ 

نئے فیچر کے تحت، جب آپ پہلی تصویر کو سلیکٹ کریں گے تو ایڈیٹنگ سکرین کی بجائے چیٹ سکرین اوپن ہوگی، جہاں آپ مزید تصاویر کو منتخب کرنے کا آپشن حاصل کریں گے۔ اس تبدیلی کے ذریعے تصاویر کو تیز اور آسانی سے بھیجا جا سکے گا، جبکہ ایڈیٹنگ کے اختیارات بھی برقرار رہیں گے۔ اگر آپ کسی تصویر کو ایڈٹ کرنا چاہیں گے تو ایڈٹ بٹن پر کلک کرکے اس میں تبدیلی کر سکیں گے۔

واٹس ایپ میں ایک اور نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو متعدد تصاویر یا ویڈیوز بھیجتے وقت ہر تصویر کے لیے الگ کیپشن لکھنے کا اختیار ملے گا۔ اس کے علاوہ، اگر چاہیں تو تمام تصاویر یا ویڈیوز کے لیے ایک ہی کیپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی میڈیا فائلز کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ نئے فیچرز واٹس ایپ کے صارفین کے لیے تصاویر شیئر کرنے کے تجربے کو مزید بہتر اور تیز تر بنائیں گے، اور ایپ کے استعمال میں سہولت فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں