پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافے کا امکان

05:00 PM, 13 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ اضافہ متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

یہ اضافے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑھوتری کی وجہ سے متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ حکومت نے یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں