پنجاب کی ترقی اور خوشحالی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہی ، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ہمیشہ ڈھیل اور ڈیل کے ارد گرد گھومتی رہی ہے: عظمی بخاری

پنجاب کی ترقی اور خوشحالی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہی ، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ہمیشہ ڈھیل اور ڈیل کے ارد گرد گھومتی رہی ہے: عظمی بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی ابتداء احتجاج، دھرنے اور جلسوں پر مبنی تھی، اور بانی پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ امپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولتکاری کے گرد گھومتی رہی ہے۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت میں پنجاب کے امن کو خراب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ چور چور کی گردان کرتے ہیں، ان کا اپنا پورا خاندان چوری میں ملوث پایا گیا ہے، اور اقتدار کے لالچ میں قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے والے اپنے بچوں کو لندن میں لگژری لائف انجوائے کروا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہی، اور بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ہمیشہ ڈھیل اور ڈیل کے ارد گرد گھومتی رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں