پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حکومت کا نیا پلان، قطر یا ابوظہبی کو فروخت کی تجویز

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حکومت کا نیا پلان، قطر یا ابوظہبی کو فروخت کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نیا پلان تیار کر لیا ہے، جس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی حکومت کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیوورلڈ کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کے حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی کو منسوخ کرنے کے بعد حکومت نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس نئے پلان کے تحت، قطر یا ابوظہبی سے 30 نومبر تک پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اس معاہدے میں پی آئی اے کی بیشتر شرائط پہلے سے طے شدہ ہو سکتی ہیں۔ حکومت کا خیال ہے کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ پی آئی اے کی مالی مشکلات حل کرنے اور ایئر لائن کے بحران سے نکالنے کے لیے ایک موثر قدم ثابت ہو گا۔

مصنف کے بارے میں