سموگ کے اثرات کم کرنے کی کوشش ،پنجاب بھر میں جمعہ کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

سموگ کے اثرات کم کرنے کی کوشش ،پنجاب بھر میں جمعہ کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

ْلاہور: پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ اور آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جمعہ 15 نومبر کو صوبہ بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق، نماز استسقاء کے دوران باران رحمت کی دعائیں مانگی جائیں گی، تاکہ بارش کی صورت میں سموگ کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

پنجاب میں اس وقت شدید سموگ اور دھند چھائی ہوئی ہے، جس سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں فضائی معیار انتہائی خراب ہو چکا ہے۔ لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ سموگ کی شدت کی وجہ سے شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔

محکمہ اوقاف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز استسقاء میں شرکت کریں اور بارش کی دعا کریں تاکہ اللہ تعالی کی رحمت سے سموگ کا خاتمہ ہو سکے اور فضائی آلودگی میں کمی آ سکے۔

مصنف کے بارے میں