ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اہم حکومتی عہدہ دے دیا

02:29 PM, 13 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جن میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کو ایک اہم حکومتی عہدہ دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جس کا مقصد حکومتی اخراجات اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ ایلون مسک نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ تمام سرکاری اخراجات کی تفصیلات عوامی طور پر شائع کریں گے، اور اس کا مقصد حکومت کی کارکردگی میں شفافیت لانا ہے۔ مسک نے کہا، "ہم ڈیموکریسی نہیں، بلکہ بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں۔"

اس کے علاوہ، ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرتے ہوئے جان ریٹکلف کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع اور مائیک والٹز کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا ہے۔

مزیدخبریں