پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے یتیم طالبات کی تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے "انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق یہ کارڈ کالجوں میں داخل یتیم طلبہ کو فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے ان کو فیس میں رعایت دی جائے گی۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تمام کالجوں سے یتیم طلبہ کا ڈیٹا طلب کیا ہے تاکہ اس پروگرام کو مؤثر طریقے سے شروع کیا جا سکے۔ کالجوں کے سربراہان کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے قبل ازیں بھی تعلیم کے شعبے میں مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ ہر بچے کو برابر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔