پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکام سے مذاکرات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے، جس کے اثرات قیمتوں پر مزید پڑ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں