حج پروازوں کے لیے وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

11:50 AM, 13 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے درمیان حج 2024 کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے 35 ہزار سرکاری حجاج کو سعودی عرب جانے کے لیے فضائی خدمات فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں ہوئے، جہاں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے دستخط کیے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اس موقع پر حجاج کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قومی ایئر لائن اس سال بھی اپنے مسافروں کے لیے بہترین سہولتیں اور سروسز فراہم کرے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، پی آئی اے کے علاوہ سعودی ایئر لائنز اور دیگر مقامی ایئر لائنز سے بھی جلد معاہدے مکمل کر لیے جائیں گے تاکہ حجاج کرام کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں