اسرائیلی فورسز کی غزہ میں شدید بمباری، 27 فلسطینی شہید

11:20 AM, 13 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ :  اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں جاری فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آج صبح سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کے دیرالبلح علاقے میں ایک مسجد پر کیے گئے فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے، جب کہ خان یونس کے المواسی علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر 43,679 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار 205 افراد مختلف نوعیت کے زخمیوں کی حالت میں ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں