ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

10:20 AM, 13 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، مہمند، شبقدر اور اٹک سمیت کئی علاقے زلزلے سے متاثر ہوئے۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم  ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مزیدخبریں