خیبرپختونخوا حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کی تیاریاں، وزیر نجکاری کو دوبارہ خط

خیبرپختونخوا حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کی تیاریاں، وزیر نجکاری کو دوبارہ خط

پشاور: خیبرپختونخوا  حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے لیے وزیر نجکاری کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے کی نجکاری میں شریک ہونے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ  کےپی  کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انویسٹمنٹ بورڈ کی جانب سے وفاقی وزیر نجکاری کے نام لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر کو بھیجے گئے خط میں صوبائی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، لیکن 10 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیر سے فوری جواب کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی حکومت پی آئی اے خریدنے کے لیے تیار ہے اور اس ائیرلائن کو اسی نام "پی آئی اے" کے تحت چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں تک بھی بولی ہوگی، پی آئی اے خریدنے کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گے، اور کسی بھی صورت میں وفاقی حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے آچکا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا اصل مقصد کیا تھا اور یہ لوگ بالواسطہ طور پر پی آئی اے کو سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے تھے، جسے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مصنف کے بارے میں