پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب، ایجنڈہ جاری

10:01 AM, 13 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج  دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اہم امور شامل ہیں، جن میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق جوابات دیے جائیں گے۔

 اسمبلی میں حکومتی بزنس کے دوران آڈٹ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی، جن میں سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی یونین ایڈمنسٹریشن کے آڈٹ کی رپورٹ 2016-17 شامل ہے۔ مجموعی طور پر سات مختلف آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی، جو حکومتی اداروں کی مالی شفافیت پر روشنی ڈالیں گی۔

اجلاس میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق اور نقطہ اعتراض پر بھی بحث کی جائے گی۔

مزیدخبریں