اسرائیل حزب اللہ کو اشتعال دلانے سے باز رہے : امریکی وزیر دفاع 

اسرائیل حزب اللہ کو اشتعال دلانے سے باز رہے : امریکی وزیر دفاع 

واشنگٹن : اسرائیل حماس جنگ کو مشرق وسطیٰ میں لبنان تک پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکی پالیسی میں ایک نیا رخ سامنے آرہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے اس سلسلے میں رابطہ کر کے انہیں جنگ کو پھیلے والے اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے اس بارے میں وائٹ ہاوس کی ٹیم میں پائے جانے والے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اوران کارروائیوں کی طرف بھی متوجہ کیا جو لبنان میں حزب اللہ کو اشتعال دلا کر جنگ کے پھیلنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع گیلانٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں پائی جانے والی بے چینی سے بھی باخبر کیا کہ اسرائیلی فوجی اقدامات سے لبنان کے ساتھ سرحد پر کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ' بائیڈن انتظامیہ میں کچھ لوگ اس امر پر تشویش پائی جاتی ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو مشتعل کر رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں امریکہ اوربعض دوسرے ملکوں کو مزید تصادم کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔ 

۔

خیال رہے گذشتہ روز بحیرہ روم میں ایک امریکی طیارے کا اچانک حادثے کا شکار ہونا اور بعد ازاں شام میں حزب اللہ کے حامی گروپوں کا یہ دعویٰ سامنے شام میں کونوکو میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے' اگرچہ اس معاملے سے جڑا ہوا نہیں بتایا گیا ہے لیکن اسے مکمل نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں