لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی گلہ نہیں، نواز شریف کو پروٹوکول ملنے پر شکایت ہے: پیپلز پارٹی 

11:04 PM, 13 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ سے کوئی گلہ نہیں ۔ہماری شکایتیں مسلم لیگ ن سے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جو وطن واپسی پر پروٹوکول مل رہا ہے اس پر ہمیں شکایت ہے اگر تو تمام وزرائے اعظم کو اس طرح کا پروٹوکول دیا جائے پھر ہمیں مسئلہ نہیں ہوگا لیکن صرف نواز شریف کو دینے پر ہمارا گلا بنتا ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی ۔ انتخابات کے بعد اتحاد پر بات ہوسکتی ہے۔ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ وہ دوبارہ سے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپنائیں ۔ 

مزیدخبریں