اسلام آباد: سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایک سفر شروع کیا تھا "ووٹ کو عز ت دو" اس کی وجہ سے لوگوں کے کیرئیر تباہ ہوئے اور جب نواز شریف واپس آئے لاہور جلسے میں جا کر کبوتر دیکھا دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا کہ اہتمام کیا جائے گا کہ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دلوائی جائے ۔ نواز شریف کے ساتھ پانامہ میں زیادتی ہوئی ۔ نواز شریف کیلئے بہتر تھا وہ جہاں تھے وہاں ہی رہتے اگر وطن واپس آہی گئے تھےتو اپنے کیسز کا سامنا کرتے۔
نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت دو لوگوں، میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو سنگین سیکیورٹی تھریٹ ہے۔ میں نے نواز شریف کی آمد سے پہلے کہا تھا کہ وہ یہاں عدالتوں کو مطلوب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف کیسز میں کرپشن پر الزامات ہیں، وہ اگر گرفتار نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ وہ لاڈلے ہیں، نواز شریف واپس آئے تو امیگریشن والوں نے کہا کہ " تو نہ آیا تو ہم چلے آئے"۔