میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 2 جوان شہید ، ایک شرپسند ہلاک 

07:42 PM, 13 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک
میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 2 جوان شہید ، ایک شرپسند ہلاک 

میرعلی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا،ایک دہشتگردجہنم واصل  ہوگیا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان وطن پرقربان ہوگئے جن میں  شہیدسپاہی عبداللہ   کا تعلق مردان  اور سپاہی محمد سہیل   کاتعلق تھرپارکرسے ہے ۔ 

مزیدخبریں