اسلام آباد : وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی اے 190 ملین اسیکنڈل کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئیں تو انہیں 13 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا۔
سوال نامہ میں پوچھا گیا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد کیا ہے ؟ آپ ٹرسٹی کےساتھ بطور استاد بھی ذمہ داریاں اداکر رہی ہیں ؟ کیا آپ بطور ٹرسٹی یا استاد کے کوئی تنخواہ لے رہی ہیں ؟ القادرٹرسٹ بنانےکاخیال کس کاتھا اور جگہ کا تعین کس نے کیا؟
نیب نے وزارت داخلہ سے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی جس پر وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا۔