راولپنڈی : القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیشی ٹیم سابق وزیر اعظم سے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے مختلف سوالات بھی کیے۔
القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیشی ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے تھے۔ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے عدالت سے حاصل وارنٹ گرفتاری کی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے تعمیل کروائی ۔
دو رکنی ٹیم نے القادر ٹرسٹ سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے مختلف سوالات بھی کیئے.نیب راولپنڈی نے جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری ڈال دی. جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری تعمیل کی تصدیق کر دی.
نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل لئے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا.