کراچی:ڈالر کے ساتھ ساتھ آج سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کے اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 686 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہو گیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 960 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔