رہنما ایم کیو ایم کمرہ عدالت میں گر گئے،آپریشن کیلئے اسپتال منتقل

12:21 PM, 13 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کے رہنما رؤف صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

رؤف صدیقی ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں موجود تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث گر گئے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت میں موجود رؤف صدیقی کے سینے میں تکلیف کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گر گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ رؤف صدیقی کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن جاری ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا پرائمری انجیوپلاسٹی پروسیجر کامیابی سے سرانجام دے دیا گیا ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ رؤف صدیقی کومیجر ہارٹ اٹیک کے ساتھ این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔ پرائمری انجیوپلاسٹی پروسیجر کے دوران رؤف صدیقی کو دو اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعٹ پروسیجر کے بعد ان کو وینٹیلیٹر پر  منفتقل کیا گیا ہے۔


 اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد رووف صدیقی  کو آئی سی یو میں شفٹ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں