الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل کی آگاہی کیلئے میٹا اور فیس بک کی مدد لینے کا منصوبہ

08:34 AM, 13 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میٹا اور فیس بک کے ساتھ انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے حکمت عملیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

دونوں تنظیمیں نتیجہ خیز بات چیت میں مصروف ہیں جس میں سماجی پولرائزیشن سے نمٹنے کے لیے فیس بک کمیونٹی کے معیارات کا اردو اور علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنا شامل ہے۔ 

 الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ای سی پی نے  بین الاقوامی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کو بھی حتمی شکل دی ہے۔

ضلعی سطح پر انتخابی فہرستیں 15 نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی، حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت رواں ماہ کے آخر تک ہوگی سیاسی جماعتوں، میڈیا اور مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ملک بھر میں تعیناتی کیلئے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزا ئیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں