پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی سینئر نائب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل صبح تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں عمران خان پر ہونیوالے حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کر رہے ہیں ۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ تویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،کل تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی متعلقہ رجسٹری میں پیش ہوں گےسپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی جائیگی ۔ا ن کا کہنا تھا کہ پولیس نے دباؤ میں آکر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا ہے ۔
کل صبح تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں عمران خان پر ہونیوالے حملے کی FIR کیلئے درخواست دائر کر رہے ہیں، تمام ممبران قومی اور صوبائ اسمبلی متعلقہ رجسٹری میں پیش ہوں گے اور سپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائ جائیگی (جاری)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 13, 2022
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ، حملے میں عمران خان سمیت 13 افرد زخمی جبکہ ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔