صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی   کی  استنبول میں دھماکے کی مذمت

09:53 PM, 13 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے  استنبول، ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت  کی ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا کہنا ہے تھا کہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے،دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف   ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ   ہیں ۔

صدر مملکت  نے  قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ،  انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں افراد کی مغفرت اور  زخمیوں کی جلد صحتیاب   کیلئے  دعا کی ۔ 

واضح رہے کہ ترکیہ کے  شہر  استنبول میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے اور 53 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں