لندن میں بیٹھا مفرور شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرارہا،عمران خان

08:35 PM, 13 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ سے  ویڈیولنک کےذریعے خطاب میں کہنا ہے کہ لندن میں بیٹھے مفرور کومعلوم ہے وہ الیکشن میں کامیاب نہیں ہوگا شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرارہا ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف اورشفاف الیکشن کے بغیر ملک کودلدل سے نہیں نکالا جاسکتا ،ملک کے قرضے بڑھتے جارہے ہیں،سود الگ سے دیاجارہاہے، کوئی  ملک کے پاس پیسے ے بغیر  قرضہ واپس  نہیں کرسکتا  ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا پہلے ہی کہہ دیاتھا ہم گئے تو ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی، ان 2 خاندانوں نے کچھ کرناہوتا تو 30 سال میں کرچکے ہوتے، ہمارے دورمیں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،  7 ماہ میں ملک کاہرشعبہ نیچے چلاگیاہے ۔ترسیلات زرمیں  بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کہا  کہ وزیرآبادمیں مجھے مارنے کی پوری کوشش کی گئی تھی،ہمارے دورحکومت میں 4 لانگ مارچ کیے گئے تھے، ہم نے کسی کولانگ مارچ سے نہیں روکا ،ہماراایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں  جلد از جلد عام انتخابات  کروائے جائیں ۔
 
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکیہ  کے شہر استنبول میں ہو نے والے دھماکے کی شدیدمذمت کی  اور دھماکےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین سے تعزیت  کی ۔

مزیدخبریں