ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق53 زخمی ہوگئے

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق53 زخمی ہوگئے

انقرہ: ترکیہ کے  شہر  استنبول میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں  5 افراد کے جاں بحق  جبکہ   چھتیس افراد زخمی ہوگئے ہیں  ۔ 

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق  دھماکہ  استنبول کے  تقسیم اسکوائر کے قریب ہوا ہے ،دھماکے میں  پانچ افراد  کے جاں بحق   اور  چھتیس افراد کے  زخمی  ہو ئے ہیں ، دھماکے کے بعد بگڈر مچ گئی ، تقسیم اسکوائر کی  استقلالی اسڑیٹ میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکامبینہ طورپرخودکش تھا،مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے  ،دھماکےکی جگہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں ، دھماکے سے متعدد دکانوں کونقصان پہنچا،  دھماکے کر فوری بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ۔ 
 

مصنف کے بارے میں