اسلام آباد :وزارت صنعت و پیداوار (MoIP) نے مقامی کار مینوفیکچررز اور اسمبلرز کے خلاف شکایت سیل قائم کردیا ہے۔ شکایت سنٹر خریداروں کو کار مینوفیکچرر یا اسمبلر کی جانب سے پیش آنے والی مشکلات اور شکایات کے ازالے میں مدد کرئے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار (MoIP) کی جانب سے مقامی کار مینوفیکچررز اور اسمبلرز کے خلاف شکایت سیل قائم کیا گیا ہے ۔جس سے کوئی بھی خریدار کسی بھی مسئلے کے بارے میں اپنی شکایات آسانی سے ریکارڈ کر اسکتا ہے۔
شکایت سیل بکنگ سے متعلق مسائل،کاروں کی تاخیر سے ترسیل،KIBOR +3% جرمانے کی ادائیگی کے بارے میں خدشات
نئی کار ز کی ریزرویشنز اور بکنگ پر کار اسمبلرز کی طرف سے 20% سے زیادہ ایڈوانس ادائیگی کی مانگ اور حتمی ادائیگیوں کے بعد کاروں کی ادائیگی میں اضافہ جیسی شکایات ا زالہ کرئے گا ۔
وزارت صنعت و پیداوار ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم گاہکوں کے بارے میں فکر مند ہیں. لہذا، کسی بھی گاڑی کی بکنگ سے پہلے صوبائی بکنگ آرڈر فارم کی جانچ پڑتال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خریدار منظور شدہ آٹو موٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (AIDEP 2021-26) کی خلاف ورزی کی اطلاع دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خریدارون سے اپیل ہے کہ اپنی شکایت درج کراتے وقت اپنے بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں، بشمول رابطے کی تفصیلات اور پتہ، PBO کی تفصیلات، اور گاڑی پہلے سے بک ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ کی کاپی بھی ساتھ لگائیں ۔