لاہور: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی مل کر میزبانی کریں گے۔ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پر نشر کیا جائے گا ۔
معروف جوڑے کی طرف سے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئی ہیں ۔چینل کی طرف سے انسٹاگرام پر دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر شئر کیا گیا ہے ۔
انسٹا گرام پر شئیر کیئے گئے پوسٹر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر موجود ہوگا۔پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں، لیکن اب اس پوسٹ کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں ۔