لندن :وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم پاکستان آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی ہے،
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔