بہترین کرکٹ کھیلیں ،قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے: وزیر اعظم کا ٹیم کو پیغام 

01:08 PM, 13 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا آپ نے ٹی 20ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔

وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں۔ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے لکھا ”گڈ لک”

مزیدخبریں