اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں، انگلینڈ کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں، انجوائے کریں: عمران خان کا ٹیم کیلئے پیغام 

12:59 PM, 13 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ انگلش ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ آج کےدن کو انجوائے کریں۔ 

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئےآج میراپیغام وہی ہے جو میں نے 1992کےورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا۔ اوّل: اس دن کا لطف اٹھائیے کہ عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا موقع شاذ ہی کسی کو میسر آتاہے اور ہرگز اس سے مرعوب نہ ہوں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرا اگر آپ خطرات مول لینے کو تیار اور اپنے حریفوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو جیت آپ ہی کے قدم چومے گی۔ یعنی آپکو حملہ آور ذہنیت کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ، پوری قوم آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

مزیدخبریں