اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا اب سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی کرادیا ہے۔ یہ شخص ہمیشہ پاکستان کے خلاف کام کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے پرچینی صدر کا دورہ کینسل کروایا تھا ۔اب21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کوئی سوچ نہیں رکھتا۔ ملک و قوم کے مفادات کے کوئی معنی نہیں ۔یہ شخص ملک کیخلاف ایجنڈا پہ کام کر رہا ہے۔