مریم اور شہباز شریف فضل الرحمن سے ہاتھ کر گئے: ترجمان پنجاب حکومت

11:02 PM, 13 Nov, 2021

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے مریم نواز اور شہبازشریف نے ہاتھ کردیا۔ ڈی جی خان سے مریم نواز اور کراچی سے شہبازشریف بھاگ گئے۔ 

کراچی میں پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف احتجاج پر رد عمل میں حسان خاور نے کہا کہ پی ڈی ایم چلا کارتوس ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کو سمجھ ہی نہیں آ رہی چچا بھتیجی ان کو دھوکا دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم نہ پہلے حکومت کا کچھ بگاڑ سکی نہ اب کچھ کر سکے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں عوام کی خدمت کے لئے ہم ایک دوسرے کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھتے جائیں گے ۔ مسلم لیگ ق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنائیں گے ۔ 

اتحادی جماعت کے اگر کچھ تحفظات ہیں تو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ سازشی عناصر اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ماضی کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے ۔ آس لگانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ 

مزیدخبریں