اسلام آباد : اسلام آباد میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قید کے دوران کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ نیو نیوز نے نور مقدم کی ظاہر ذاکر جعفر کے گھر داخل ہونے اورجان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے 18 جولائی کونور مقدم ظاہر ذاکر جعفر کے گھر داخل ہوتی ہے۔ 19 جولائی کی صبح 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لیکر گھر سے باہر نکلتے ہیں ۔ 19 جولائی کو ہی صبح 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا۔ نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہے ۔20 جولائی کو شام 7 بج کر 11 منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے۔ گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے ظاہر جعفر گھر کے اندر لے جاتا ہے جبکہ نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہے۔ 19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں ۔ 19 جولائی کو 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔
نور مقدم باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے باہر نہیں جانے دیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے۔ نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے ظاہر جعفر گھر کے اندر لے جاتا ہے.نور مقدم کے چھلانگ لگانے سے لیکر گھر تک جاتے ہوئے گھر کے باہر ایک شخص سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے ۔ ویڈیو میں کالے رنگ کے کتے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔