مستحق افراد کے لئے 69ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

08:20 PM, 13 Nov, 2021

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 69و یں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 14 نومبر 2021 کو کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی اور مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ڈینگی کے پھیلاؤ اور محکمہ صحت کی ڈینگی کے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے 68 ویں فری میڈیکل بیٹھک مورخہ 14 نومبر 2021 بروز اتوار کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ٹوکن / پرچی کے اوقات کار: صبح 10:45 سے 11:45 تک ہوں گے۔

ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی دیں گی جبکہ ڈاکٹر سمیرا آصف بارا فری الڑاساونڈ کے لیے دوپہر 1 سے 2 بجے تک کیمپ میں موجود ہوں گی۔

ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔

مزیدخبریں