لاس اینجلس: امریکا کی مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو بلآخر 13 سال بعد اپنے والد اور بہن کے قانونی کنٹرول سے آزادی مل گئی ہے۔
ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو برٹنی اسپیئرز پر والد اور بہن کے قانونی کنٹرول کے خلاف دائر گلوکارہ کی درخواست پر سماعت میں کنزرویٹرشپ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
2008ء میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد جیمی اسپیئرز کو سونپا گیا تھا اور ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کو سپرد کی گئی تھی جبکہ برٹنی نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
Good God I love my fans so much it’s crazy ????❤️ !!! I think I’m gonna cry the rest of the day !!!! Best day ever … praise the Lord … can I get an Amen ????????☀️???????? ???? #FreedBritney
— Britney Spears (@britneyspears) November 12, 2021
????: @AbbyShalawylo pic.twitter.com/yk1vO3H02L
جج برینڈا پینی نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ تمام تر معاملات کا جائزہ اور دلائل سننے کے بعد عدالت برٹنی اسپیئرز پر والد اور بہن کے قانونی کنٹرول کو ختم کرتی ہے۔
سماعت پر گلوکارہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں تاہم ان کے مداحوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود رہی۔ اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد مداحوں نے جشن منایا جس کی ویڈیو برٹنی اسپیئرز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی۔