کراچی: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آٸین کی بالادستی کی بات کرتی ہے۔ اقتدار پی ڈی ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ تمام ادارے آئین کے مطابق کام کریں۔ تمام مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں۔
کراچی میں پی ڈی ایم کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے احتجاجی مظاہرے کا واحد مقصد یہ ہے کہ عوام کے بغیر ووٹوں سے آئی حکومت نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایوانوں میں موجود آٹھ جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے عوام اس نظام کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ 2018 میں الیکشن چوری کیا گیا عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا۔موجودہ حکمران مہنگائی کی بات نہیں کرتے۔ تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر عوام کے لئے کام کرے ۔