اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ سیاسی اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ زیر بحث ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایل پی سے معاہدے سے متعلق سوال پرفرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ملک میں امن ہم سب کی ترجیح ہے، پاکستان کی سکیورٹی، معیشت سے متعلق ان چیزوں کو مینیج کرناہے اور بہتر مینیج کیا گیا ہے جبکہ ٹی ایل پی سے معاہدہ بھی سامنے آجائے گا۔
احتساب کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ آپ کو احتساب نظر نہیں آتا؟ جو دندناتے پھرتے تھے سب جیلوں میں گئے، شہباز شریف پر 7 ارب کا ٹی ٹی کیس اور 25ارب کاجعلی اکاؤنٹس کیس ہے، یہ کہتے ہیں ریکوری نہیں ہوئی، لاہورمیں نواز شریف کی جائیدادیں نیلام ہو رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کاعمل جاری ہے اور احتساب کریں گے جبکہ عمران خان احتساب پر ڈٹے ہوئے ہیں اور یہی ان کا عوام سے وعدہ ہے لیکن اگر آج عمران خان احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تو یہ لوگ عمران خان کے نعرے ماریں گے۔