اسلام آباد: سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہو گئی۔
دونوں شخصیات کی صلح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں جبکہ مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے۔
دونوں شخصیات کی صلح کے موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سینئر اینکر سلیم صافی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسی رات نعمان نیاز کو معاف کر دیا تھا لیکن دیر آئے درست آئے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہو جاتی اور میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا تھا جبکہ میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے اور میں نے ہر لمحہ کوشش کی کہ یہ معاملہ خراب نہ ہو۔
دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 13, 2021
جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں، بہرحال All is well that ends well #GameOnHai #PTV pic.twitter.com/TLsGjfUw13
شعیب اختر نے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا اور پوری قوم میرے ساتھ تھی۔ عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس کے علاوہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میری حمایت کی۔ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام بھی جاری کیا
اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا اور وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا یہ میری غلطی تھی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھ