معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور : پاکستان فلم ٹی و ی کے معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے ۔ سہیل اصغر پچھلے دوسال سے علیل تھے ۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو اداکی جائے گی ۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سہیل اصغر کے معدے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی ۔

سہیل اصغر کی وفات کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل اصغر لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی طبعیت اچانک زیادہ خراب ہوگئی اور وہ انتقال کرگئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل لاہور میں بحریہ ٹاؤن میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی ۔

ممتاز اداکار سہیل اصغر   نے ریڈیو پاکستان لاہور سنٹر  سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ ریڈ یو پاکستان پر دس سالہ کارکردگی کے بعد انہوں نے لاہور میں تھیٹر کی طرف رخ کرلیا ۔ تھیٹر پر ان کی لازوال اداکاری کو خوب سراہا گیا ۔ 

فن کی پیاس بڑھی تو پاکستان ٹیلی ویژن پر کام کرنے کا موقع ملا اور پھر انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا ۔  لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈراموں میں ان کے ناقابل فراموش کردار مداح برسوں بھول نہیں پائے ۔

ٹی وی سیریلز کے علاوہ انہوں نے کچھ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان کی فلموں میں مراد اور ماہ نور شامل ہیں ۔ 

ا