اسی سالہ خاتون جنسی تشدد کا شکار ، ملزم گرفتار

01:46 PM, 13 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب کے شہر کمالیہ میں 80 سالہ خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے رات گئے معمر خاتون کو رسی سے  باندھ کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے شہر کمالیہ میں اسی سالہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ جب وہ رات کو اپنے گھر میں اکیلی سو رہی تھی تو ایک مشتبہ شخص اس کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوا ۔ جس نے خاتون کی گردن میں رسہ ڈال کر اس کو بے بس کردیا اور پھر اس کو  جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کھوکھرانوالی گاؤں کے لال محمد کی بیوہ کی شکایت پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے خاتون کے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں معمر خاتون کی طبی امداد دی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریبی گاؤں چائے راجے والی سے ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ 

مزیدخبریں