میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتہ چل گیا

12:27 PM, 13 Nov, 2021

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی بائیو سیکیور ببل ختم ہونے کے باوجود عوام کا سامنا کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ 
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ 
حسن علی کی اس میچ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی جنہوں نے 4 اوورز میں 44 رنز دیئے اور انتہائی اہم موقع پر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر دیا جنہوں نے بعد میں شاہین شاہ آفریدی کو لگاتار تین گیندوں پر تین چھکے لگا کر آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔ 
سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی سے متعلق ٹرینڈ ٹاپ پر رہا اور شائقین کی کثیر تعداد انہیں شکست کا قصور وار ٹھہراتی رہی تاہم کچھ شائقین کرکٹ ان کے حق میں بھی ٹویٹ کرتے رہے۔ 
قومی ٹیم کا بائیو سیکیور ببل ختم ہوا تو کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں شائقین سے گھل مل گئے مگر حسن علی اب بھی عوام کا سامنا کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی، سیلفیزبنوائیں اور آٹو گراف دئیے مگر حسن علی شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔ 

مزیدخبریں