ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک قومی دن کی تعطیلات ہیں جن کیلئے ائیرلائنز نے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے کرایوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
یو اے ای میں یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک ایک ساتھ 4 تعطیلات آ رہی ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے اماراتی ایئرلائنز نے تعطیلات کے دوران رہائیشیوں کو بیرون ملک چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے ہیں جن کے تحت مسافروں کو ریٹرن ٹکٹ، ناشتہ، 3 راتوں کا ہوٹل قیام دیا جائے گا۔
ایئرعربیہ کے اعلان کے مطابق تعطیلات کے دوران 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی کس مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح شارجہ کی ائیرلائن نے الماتی اور سلالہ کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے ہیں جن کے تحت کیف کیلئے 1 ہزار 499 درہم، ماسکو کیلئے ایک ہزار 649 درہم، باکو کیلئے 1 ہزار 675 درہم، استنبول کیلئے 1 ہزار 799 درہم، تبلیسی کیلئے 1 ہزار 949 درہم، تاشقند کیلئے 1 ہزار 999 درہم اور نیروبی کیلئے 3 ہزار 359 درہم مقرر کئے گئے ہیں۔
فلائی دبئی نے مالدیپ، شرم الشیخ، زنجبار، ترانہ، باکو، یریوان، بلغراد، سراجیوو اور دیگر مقامات کیلئے زبردست پیکیجز کا اعلان کیا ہے اور سب سے سستے پیکیج کی قیمت 1 ہزار 549 درہم سے شروع ہو گا اور ان پیکیج کے تحت مسافر 20 سے 29 نومبر تک بکنگ کی جاسکتی ہے۔
یو اے ای میں 4 چھٹیاں، ائیرلائنز نے شاندار پیکیجز متعارف کرا دئیے
11:12 AM, 13 Nov, 2021