نالائق اور سلیکٹڈ کی حکومت 24 گھنٹے کی مار بھی نہیں، مریم نواز

Pakistan,Maryam Nawaz,PM,Imran Khan, PTI
کیپشن: فائل فوٹو

سوات: مریم نواز نے ایک بار پھر سے وزیراعظم عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا۔ کہتی ہیں پاکستان کی ساری بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے جبکہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ کیا گھٹیا زبان استعمال کرنے والے عوام کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں اور وہ کون تھا جو کہتا تھا 200 ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے۔

مریم نواز نے کہا اداروں سے نہیں ٹکرانا چاہتے اور یہ بھی عوام سے نہ ٹکرائیں جبکہ اداروں سے کہتی ہوں عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جائیں کیونکہ نالائق اور سلیکٹڈ کی حکومت 24 گھنٹے کی مار بھی نہیں۔ 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ شہباز شریف کی نقل کرتے ہوئے بس سروس بنانا چاہی جو ابھی تک نہیں بنی۔ ان بسوں میں روز آگ لگ جاتی ہے اور ان جعلی حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں کیونکہ انھیں پتا چل جانا چاہیے کہ عوامی جلسہ کیا ہوتا ہے۔ کیا گھٹیا زبان بولنے والے عوام کی نمائندگی کر سکتے ہیں یا سیاسی انتقام میں اتنے اندھے ہو گئے کہ انہیں انسانیت بھی بھول گئی۔

مریم نواز نے جلسے میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف گزشتہ سات سال سے خیبر پختونخوا پر حکمرانی کر رہی ہے لیکن کیا صوبے میں کوئی تبدیلی آئی اور یہ حکمران اپنے دور میں کوئی سکول، کالج، یونیورسٹی، ہسپتال یا لیبارٹری تک نہیں بنا سکے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے خطاب میں اعجاز شاہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے اور ان کے اس بیان سے ان شہیدوں کے خاندان پر کیا گزری ہو گی۔