گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن سے متعلق کچھ نہیں ہو رہا، بلاول بھٹو

05:29 PM, 13 Nov, 2020

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس وقت گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن سےمتعلق کچھ نہیں ہو رہا اور الیکشن مہم چلانے سے نہیں روکا جا سکتا کیونکہ یہ آئینی حق ہے اور اس وقت پوری دنیا کی نظر جی بی کے انتخابات پر ہے جبکہ الیکشن کے بعد جس طرح یہاں احتجاج ہو گا وہ بہت خوفناک صورتحال ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گلگت بلتستان انتخابی مہم کی دوران صوبہ بدر کرنے کی کوشش کی گئی اور چاہتے ہیں جی بی میں امن قائم ہوں اور ابھی وقت ہے ادارے اپنا کام کریں اور باقی کام سیاست سیاستدانوں پر چھوڑ دیں۔ آخری جلسے کی اجازت نہیں دی گئی اور میں نے اپنے آخری جلسے میں اپنا منشور پیش کرنا تھا لیکن میرا یہ حق مجھ سے چھینا گیا۔

 بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ جو اس ملک کے وزیراعظم پر پابندیاں ہونی چاہیے وہ مجھ پر لاگو کی گئی ہیں لیکن ان سب چیزوں کے باوجود بھی ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ اگر انتخابات متنازعہ ہوں گے تو اس کا سب پر اثر پڑے گا۔ 

گزشتہ دنوں بھی بلاول بھٹو نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان میں کئی طاقتیں پیپلز پارٹی سے کامیابی چھیننے کی کوشش میں لگی ہیں لییکن جی بی کے عوام کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ان کا یہ بھی بتانا تھا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ جس کی وفاق میں حکومت ہو گی وہی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی لیکن اب جو جی بی میں حکومت بنائے گا وہ پورے ملک پر ہی حکمرانی کرے گا۔ 

مزیدخبریں